7 جون 2012 - 19:30

کابل… افغان صدر حامد کرزئي نے وسطي صوبہ لوگر ميں نيٹو طياروں کي بمباري کے واقعے ميں شہريوں کي ہلاکت کو غير انساني فعل قرار ديتے ہوئے اس کي شديد مذمت کي ہے اور اپنا دورہ چين مختصر کرکے بہت جلد وطن واپس پہنچ رہے ہيں.

ابنا: افغان ميڈيا کے مطابق صدارتي آفس سے جاري ہونيو الے بيان ميں کہا گياہے کہ صدر حامد کرزئي نے لوگر کے ضلع براکي براک ميں نيٹو طياروں کے حملے ميں بے گناہ افغان شہريوں کي ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہيں. بيان ميں مزيد کہا گيا کہ صدر حامد کرزئي وطن واپس پہنچ رہے ہيں. ادھر نيٹو نے واقعے کي تحقيقات کرانے کي يقين دہاني کرائي ہے.  ........

/169